مرتب: محمّد ہمایوں ظفر
میرا بہت پیارا بیٹا محمد رضوان، میری زندگی کا کُل سرمایہ ہے، جس کے بغیر میری زندگی کا تصوّر بھی ناممکن ہے۔ وہ انتہائی باادب، رحم دل اور حساس طبیعت کا مالک ہے۔ ہمیشہ اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دیتا ہے۔
اپنی جوانی میں اتنا پرہیز گار، صوم و صلوٰۃ کا پابند، والدین کا خدمت گزار اور بہن بھائیوں کا مخلص و خیرخواہ ہے۔
بلاشبہ، ’’اچھا انسان‘‘ ہونا بھی بہت بڑی خوش نصیبی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا ہمیشہ سچ بولتا ہے۔
سب کی خوشی میں خوش رہنا اس کی بہترین عادت ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو ترقی و کام رانی کے ساتھ ’’صاحبِ نصیب اولاد‘‘ عطا فرمائے، آمین۔ (منصور علی خان، کراچی)