• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی طرف بری نگاہ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے: اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار—فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ملک ہیں، پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو رسوائی کا سامنا ہے، آج دنیا کا ہر ملک پاکستان کا نام جانتا ہے، اگر کوئی بری نگاہ سے پاکستان کی طرف دیکھے گا تو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیس میکر بن گیا ہے، امریکا اور ایران کی جنگ میں اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان سے کام لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں یہ کام ہوا، پاکستان کا نام ساری دنیا میں گونج رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن کے لیے انتھک کام کیا، آج دنیا پاکستان کو امن کے علم بردارکے نام سے جانتی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ہے، جو عزت پاکستان کو اب ملی ہے، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کر کے خطے میں قیام امن یقینی بنایا، آج دنیا پاکستان کو پیس میکر کے نام سے جانتی ہے، آج دنیا میں پاکستان کا نام چمک رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی قوت ہے، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے لیے دن رات کوششیں کیں۔

قومی خبریں سے مزید