مرتب: محمّد ہمایوں ظفر
’’میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی، میری اوّلین ترجیح، میرا بیٹا عبداللہ ہے، جو مجھے اپنی جان سے بھی پیارا ہے اور وہ بھی مجھ سے بے حد پیار کرتا ہے۔ وہ انتہائی باادب ہونے کے ساتھ ساتھ نیک عادات و اطوار اور بہترین شخصیت کا مالک ہے۔ غالباً اس کی شخصیت پر اُس کے نام کا بہت اثر ہے۔
وہ پنج وقتہ نمازی ہے۔ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔ بہت اچھا گرافک ڈیزائنر ہے۔ مہمان نوازی، دوستوں کے ساتھ خلوص و محبّت سے رہنے، لوگوں کی مدد کرنے اور والدین کے ساتھ ادب و احترام سے پیش آنے کوعین عبادت سمجھتا ہے۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو اعلیٰ سے اعلیٰ مقام تک پہنچائے اور اسے ایک بہترین شریکِ سفر سے نوازے، آمین۔ (کوثر بنتِ اقبال، کراچی)