ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار روپے کم ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار روپے کم ہوکر چار لاکھ 31 ہزار 236 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 730 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے ہوا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 4088 ڈالر فی اونس ہے۔