• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی محمد خان کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف ہائیکورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا، توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہ تو پچھلی پیشی پر اور نہ ہی اب بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا گیا ہے، اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وہ بھی اڈیالہ جیل میں رہےہیں انہیں یہاں فٹ بال بنایا گیا، سیکیورٹی بہانہ ہے، دفاع اور سلامتی کے اداروں پر اعتماد ہے۔

قومی خبریں سے مزید