• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 148 ضمنی الیکشن، سنی اتحاد کونسل کا مینڈیٹ چوری کا الزام

سنی اتحاد کونسل نے این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں مینڈیٹ چوری کا الزام لگا دیا۔

این اے 148 کے ضمنی الیکشن پرسنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک، پی ٹی آئی رہنما زین قریشی اور عامر ڈوگر نے ردعمل دیا۔

بیرسٹر تیمور نے کہا کہ این اے 148 پر اس بار دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیا گیا ہے۔

زین قریشی نے کہا کہ آج بھی ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، صرف ایک حلقے میں الیکشن تھا پھر بھی انٹرنیٹ سروس بند کی گئی۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ 8 فروری کو بھی بیرسٹر تیمور ملک جیت گئے تھے، آج کے حالات 8 فروری کا تسلسل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید