• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں 1 سالہ بچے کے قتل کی دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون دوست کے ایک سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پہلی مئی کو بچہ گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا جس کے بعد بچے کا 3 دن تک اسپتال میں علاج جاری رہا اور 5 مئی کو اس کی موت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 سالہ ملزم ایڈورڈ مرے کو کریم نامی بچے کی موت کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے جس پر قتل سمیت کئی فرد جرم عائد کی گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیس کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے نتیجے میں اس کے دماغ اور جگر کو نقصان پہنچا، پسلی ٹوٹی، آنکھ کے ٹشو سے خون بہا اور دماغ میں سوجن تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچے کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کی موت کے وقت کریم کی والدہ امینتا کیٹا تقریباً 3 ماہ سے ملزم سے ڈیٹنگ کر رہی تھی۔

اس کیس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم بچے کو گھر کے باہر کھیلنے کے بعد اندر لے گیا اور بعد میں اسے بستر پر بٹھا دیا، ملزم بچے کے ساتھ کئی منٹ تک کمرے میں موجود تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیس کے استغاثہ نے کہا ہے کہ ملزم بچے کے شدید زخمی ہونے کے حوالے سے وضاحت نہیں دے سکا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم کے خلاف عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید