عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی آپریشن عزم استحکام کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اے این پی رہنما میاں افتخار حسین نے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن پنجاب سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
گورنر کے پی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اے این پی کے تحفظات وفاق تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ کاروبار نہیں چلے گا، پنجاب دہشت گردوں کا گڑھ ہے، آپریشن کا آغاز وہاں سے کیا جائے، وہاں 70 کالعدم تنظیمیں ہیں، کس نے وہاں ایکشن لیا؟
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اے این پی کے تحفظات درست ہیں، وفاقی حکومت تک بات پہنچائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نےصوبائی اسمبلی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا اور آپریشن کیلئے ہاں کردی، آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے قبل سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔