• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر طرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہر طرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق آج سے صرف حج ویزے کے حامل افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، مکہ مکرمہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید