• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں گرمی کی شدت کا احساس 47 ڈگری تک پہنچ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ملک بھر کے متعدد شہر اس وقت سخت گرمی کی لپیٹ اور ہیٹ ویو کے زیرِ اثر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کا آج درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت کا احساس 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے دیگر شہروں سرگودھا، بہاولپور، ڈی آئی خان میں درجۂ حرات 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح فیصل آباد، ساہیوال اور ملتان میں آج درجۂ حرات 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چکوال کا آج درجۂ حرارت 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کے پیشِ نظر شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید