• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 75 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 701 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 76 ہزار 187 اور کم ترین 75 ہزار 485 رہی۔

حصص بازار میں آج 44 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 186 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید