• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SIFC کے بعد وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی بنا دی

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) سپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (SIFC) کے بعدوزیر اعظم شہباز شریف نےاسپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیر اعظم چیئر مین ،12 ممبران ریگولر، آرمی چیف‘ وزرائے اعلیٰ ،نیشنل کو آ رڈی نیٹر کو آپٹ ممبرہونگے ,کمیٹی رولز آف بزنس 1973 کے رول17دو کے تحت تشکیل دی گئی ۔ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ کمیٹی کے 12 ریگولر ممبران ہوں گے جبکہ چھ کو آپٹ ممبران ہوں گے۔ کمیٹی کے چیئر مین وزیر اعظم ہوں گے ، دیگر گیارہ ممبران میں وزیر خزانہ ‘وزیر دفاع و دفاعی پیداوار ‘وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ‘ وزیر انفار میشن ٹیکنا لوجی ‘ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی ‘ وزیر بجلی ‘ وزیر قانون وا نصاف ‘ وزیر سر مایہ کا ری بورڈ ‘ وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر پیٹرولیم شامل ہیں۔ کو آپٹ ممبرز جنہیں خصوصی دعوت پر مدعو کیا جا ئے گاان میں چیف آف آرمی سٹاف ‘ صو بائی وزرائے اعلیٰ اور نیشنل کو آ رڈی نیٹر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید