• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹبال ٹیم سعودی عرب کیخلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گی، اسسٹنٹ کوچ

پچھلے دو کوالیفائنگ میچ کے نتائج مایوس کن تھے، تریشن پٹیل - فوٹو: فائل
پچھلے دو کوالیفائنگ میچ کے نتائج مایوس کن تھے، تریشن پٹیل - فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تریشن پٹیل نے کہا ہے کہ قومی فٹبال ٹیم سعودی عرب کے خلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تریشن پٹیل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط ٹیم ہے۔ پچھلے دو کوالیفائنگ میچ کے نتائج مایوس کن تھے۔

اسسٹنٹ کوچ پاکستان فٹبال ٹیم نے کہا کہ یقین ہے آخری دو گیمز میں حکمت عملی بہتر ہوگی، کیمپ میں موجود کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کوچنگ اسٹاف کی اولین ترجیح قومی ٹیم کو بہتر سے بہتر کرنا ہے، پاکستان میں فٹبال کا اسٹرکچر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید