• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا ہنگامی اجلاس طلب کرے، ملک میں شرح سود کو کم کیا جائے۔

ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ مئی میں مہنگائی کی سالانہ شرح 17 فیصد سے کم آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو کم نرخوں پر بجلی دینے سے برآمدات میں سالانہ 9 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات ایک سال میں 16 ارب سے بڑھ کر 25 ارب ڈالرز ہو سکتی ہیں، صنعتوں میں بجلی کی کھپت 70 فیصد کم ہو چکی ہے۔

سابق نگراں وزیر نے کہا کہ حکومت 42 ہزار میگاواٹ بجلی لگا کر 24 ہزار میگا واٹ بجلی فراہم نہیں کر رہی۔

قومی خبریں سے مزید