• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے پاکستان فین زونز کی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان فین زونز کی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا، تمام وینیوز کے لیے فین زونز کی ٹکٹیں 30 سے 45 آسٹریلین ڈالرز تک مقرر کی گئی ہیں۔

میلبرن ون ڈے کے لیے پاکستان فین زون کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالرز مقرر کی گئی ہے جبکہ ایڈیلیڈ اور پرتھ ون ڈے میچز کی ٹکٹوں کی قیمت 45 ڈالر رکھی گئی ہے، جو پری سیل میں 39 ڈالر میں بک کی جا سکتی ہے۔

برسبین اور سڈنی میں پاکستان فین زونز کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہوبارٹ میں میچ کے لیے ٹکٹ کی قیمت 45 ڈالر مقرر ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر کی بک کی جا سکتی ہے۔

ٹکٹوں کی پری سیل 4 جون سے شروع ہو گی، جس کے لیے 3 جون تک رجسٹر کرنا لازمی ہے، بغیر رجسٹریشن کے ٹکٹوں کی جنرل سیل 14 جون سے شروع ہو گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں قومی ٹیم 6 وائٹ بال سیریز کے میچز کھیلے گی۔