بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملہ پر تفتیش کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دوں گا۔
ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔