انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر گزشتہ روز کی قیمت پر برقرار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر اسی قیمت پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے سیشن کے اختتام پر کاروبار کا مثبت رجحان ہے ۔
100 انڈیکس 731 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 609 پر بند ہوا ہے۔
پہلے سیشن میں سوا 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ہیں۔
پہلے سیشن کے کاروبار کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 74 ہزار 878 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔