• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: انٹیلی جنس آپریشن میں 13 خوارج ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آپریشن 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب کیا گیا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے، ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشت گردی کے مکمل سدباب تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید