• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں۔

شاہین آفریدی نے کراچی میں قائداعظم کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مزارِ قائد پر حاضری کا موقع ملا، تاریخی ون ڈے سیریز جیتے ہیں، کھلاڑیوں نے کوشش کی تو کامیاب ملی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ سال اچھا رہا، جس طرح جنوبی افریقا کو شکست دی وہ تاریخی کامیابی ہے، گرین جرسی پہننا میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے کبھی ہمت نہیں ہاری، جب ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو فخر ہوتا ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں اچھی ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلا ہے، سب مل کر صرف پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، بھارت اگر پاکستان میں کھیلتا تو اچھی مہمان نوازی کرتے، اب وہ جہاں بھی کھیلے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید