پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے اپنی تیاریوں کا آغاز کل سے کر رہی ہے۔ ڈیلاس پہنچنے اور ایک دن کے آرام کے بعد قومی کرکٹرز مقامی وقت کے مطابق شام 4 سے 7 بجے تک ٹریننگ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے مشن پر ڈیلاس روانہ ہوئی جہاں 6 جون کو وہ میزبان امریکا کے خلاف میچ کھیلے گی۔
ڈیلاس پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آرام کیا، قومی کرکٹرز پہلا ٹریننگ سیشن اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کریں گے۔ یہ پریکٹس سیشن تین گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔
اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے اہم مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔