راجن پور کے علاقے مڈرندان میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زمین کے تنازع پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے آر پی او ڈی جی خان سے فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ڈاکٹر عثمان نے مقامی پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے، مقتولین کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔