• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: عدالت نے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 2 افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

فارن ایکسچینج ریگولیشن کی خلاف ورزی کیس میں گواہی کیلئے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جبکہ خاتون ایڈیشنل ڈائریکٹر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر محمد سلیم، انسپکٹر طارق بیگ گواہی کے لیے پیش نہیں ہوئے، گواہاں پیش ہوئے نہ ہی عدالت کو اس سے متعلق آگاہ کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرواکے 26 جون تک رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل کا کہنا ہے کہ گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید