• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں محمود الرشید طبیعت خرابی پر جیل سے سروسز اسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما میاں محمود الرشید کو جیل میں طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو پیٹ میں درد کی شکایت پر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا سرجیکل یونٹ 3 کے سربراہ پروفیسر یاسین رفیع کل اپینڈکس کا آپریشن کریں گے۔

یاد رہے کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کیس میں کیمپ جیل میں قید ہیں۔

قومی خبریں سے مزید