وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مجھے سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بتایا ہی نہیں گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ رولز آف بزنس کے تحت ڈپٹی چیئرمین منصوبہ کمیشن ان تمام امور پر وزیر منصوبہ بندی کو جوابدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں بتایا گیا کب سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہے، معاملہ وزیراعظم شہباز کے ساتھ اٹھاؤں گا۔
سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کےلیے 31 مئی کو پی ایس ڈی پی کی منظوری دی۔
ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب کی زیر صدارت کمیٹی نے سالانہ پلان کی منظوری دی۔