• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ڈگری کالج لیاقت آباد میں پرچوں کا لفافہ کھلا پایا گیا: سینئر سپرنٹنڈنٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹر بورڈ کراچی کے تحت جاری امتحانات میں آج آؤٹ ہونے والے گیارہویں جماعت کے ریاضی کے پرچے کے حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج لیاقت آباد میں پرچوں کا لفافہ کھلا پایا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پرچوں کے لفافے پر مُہرموجود ہے، تاہم پرچوں کا لفافہ ایک طرف سے کھلا پایا گیا ہے۔

سینئرسپرنٹنڈنٹ کے مطابق امتحانی مراکز پر پرچوں کا سیل لفافہ پہنچایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آج تیسرا روز ہے۔

آج گیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل آؤٹ ہو گیا، پرچہ مختلف سوشل میڈیا گروپس پر آؤٹ ہو کر وائرل ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید