• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے جھوٹے کیسز انجام کو پہنچ رہے ہیں، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے جھوٹے کیسز انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عطا تارڑ کہتے ہیں سائفر لہرانے سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہوا، اگر دشمن کو فائدہ ہوا ہے تو عدالت میں ثابت کر دیتے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی فارم 47 حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، سازشی ٹولے کی ایک ایک سازش کا حساب لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا تھا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم قرار دے دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید