سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدالتی نظام کے جس مسئلے کی نشاندہی کر رہا ہوں وہ یہاں کے دو قانون ہیں، قانون خاص کیلئے کچھ اور عام کیلئے کچھ اور ہے۔
اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کل کے اختلافی نوٹ کے بعد کوئی بہت مشہور ہے تو اس کیلئے قانون مختلف ہونے کی تجویز ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک کا کوئی مشہور گلوکار قتل کے جرم میں ملوث ہو تو کیا اس کیلئے قانون الگ ہوگا، یا اس گلوکار سے عام قاتل کی طرح قانونی سلوک ہوگا؟
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہم جب تک حسب ضرورت 6 کو 9 اور 9 کو 6 کرنا نہیں چھوڑیں گے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔