کراچی کے جناح اسپتال سے بڑی رقم سمیت بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ اپنی بیٹی کے جہیز کے پیسے لے کر نکلی تھی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس سے 26 لاکھ 90 ہزار روپے ملے تھے، 5 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ اور سونے کے زیورات بھی خاتون سے ملے۔
پولیس کے کہنا ہے کہ خاتون ثنا اختر ملت گارڈن ملیر کی رہائشی ہے، شوہر اسپتال پہنچ گیا ہے، پولیس کو بیان میں اس نے بتایا کہ اہلیہ شوگر کی مریضہ اور ذہنی طور پر بھی ٹھیک نہیں۔
شوہر کا پولیس کو بیان مزید کہنا تھا کہ اہلیہ گزشتہ رات سے لاپتہ تھی تلاش کیا جارہا تھا، رقم بیٹی کی شادی کے لیے جمع کر رکھی ہے، جو اہلیہ اپنے ساتھ لے گئی تھی۔
پولیس کے مطابق تمام سامان خاتون کے شوہر کے حوالے کردیا گیا ہے، خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔