• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں پاکستان خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا: اویس لغاری

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اپریل میں پاکستان اس خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے فی یونٹ پہلے ہی کم کی جا چکی ہے۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آزادانہ مارکیٹ کے بعد حکومت بجلی کی خرید و فروخت نہیں کرے گی، این ٹی ڈی سی کی تشکیل نو ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو ای چارجنگ پر منتقل کیا جا رہا ہے، اگلے 3 سال میں پلانٹس کی فالتو بجلی صارفین کو دی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس سال ان 5 ماہ میں تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں 53 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کے لیے ٹیرف 45 فیصد کم کر دیا ہے، ہم نے جولائی سے نومبر گردشی قرض میں 12 ارب روپے کی کمی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید