• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ممالک شام کے معاملات سے دور رہیں، صدر اردوان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تمام ممالک پر شام کے معاملات سے دور رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ شام میں دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو شام سے اپنے ہاتھ ہٹا لینے چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ ترکیہ کرد ملیشیا اور داعش سمیت شام میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو کچلنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر اردوان کہا کہ شام میں بشارالاسد کے بعد اب کرد ملیشیا سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرد ملیشیا نے ہتھیار نہ ڈالے تو اپنے ناگزیر انجام سے نہیں بچ سکے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید