• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کانسٹیبل نے کنگنا رناوت کو تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی سیاستدان و بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر کنگنا رناوت کے ماضی کے بیان کی وجہ سے پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ ایئر پورٹ پر مبینہ طور پر تھپڑ مارنے والی سیکیورٹی اہلکار کلوندر کور نے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے احتجاج کے بارے میں اداکارہ کے ایک پرانے بیان پر غصے میں آگئی تھیں۔

خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے بیان دیا تھا کہ کسان احتجاج میں 100 روپے کے لیے بیٹھے ہیں، کیا اداکارہ وہاں جا کر بیٹھیں گی؟ میری والدہ وہاں بیٹھی تھیں اور احتجاج کر رہی تھیں جب کنگنا رناوت نے یہ بیان دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کا تعلق کسان گھرانے سے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا ہے اور انہیں مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں اور انہوں نے کانگریس کے رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید