• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم اسپین سے گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوجرانوالہ پولیس کو 1 سال سے اغواء اور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم اسپین سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم نے 2023ء میں ایک شہری کو اغواء کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ انٹر پول سے ریڈ نوٹس جاری کروا کر ملزم کو اسپین سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس گرفتاری کے بعد رواں سال بیرونِ ممالک سے گرفتار اشتہاری ملزمان کی مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید