• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، شازیہ مری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث ہوئی، ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پیپلز پارٹی سے خاص رویے کی وجہ سے مسائل سامنے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے جن باتوں کا معاہدہ کیا تھا اس پر عمل نہیں کیا، بجٹ پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے حکومت سے بات کی مگر ہماری توقع کے مطابق نتائج نہیں آئے، ہمیں لگ رہا تھا شہباز شریف کو ہمارا ادراک ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سولر انرجی میں ہمیں کوئی چیز نظر نہیں آرہی، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا آج ڈھائی بجے ایک اور اجلاس ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں شازیہ مری نے واضح کیا کہ ہم کابینہ کا حصہ نہیں بننے جارہے۔

قومی خبریں سے مزید