• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی: بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہلکاروں پر خواتین سے بدتمیزی کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پتوکی میں خواتین نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہلکاروں پر بدتمیزی کا الزام لگایا ہے۔

خواتین نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بدتمیزی کے ساتھ عملہ پیسوں میں سے کٹوتی بھی کرتا ہے، ورنہ رقم نہیں دی جاتی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ آفس میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، درجہ چہارم کے ملازم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خاتون گرمی اور حبس سے بےہوش ہوگئی، بےہوش ہونے والی خاتون کو پولیس اہلکاروں نے طبی امداد دلوائی۔

قومی خبریں سے مزید