• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورۂ ترکیہ، وزیر دفاع اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران فریقین کا باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران فریقین کا باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورہ پر ترکیہ پہنچے، جہاں انہوں نے ترک وزیر دفاع جنرل (ر) یاسر گلر سے ملاقات کی۔ 

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کمانڈر ترک جنرل اسٹاف جنرل متین گورک سے بھی ملاقات ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران فریقین کا باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا اور دوطرفہ دفاعی تعاون سیکیورٹی، انسداددہشت گردی اور علاقائی ماحول پر گفتگو ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی ترک لینڈ فورسز اور نیول فورسز کے کمانڈرز سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ 

بعدازاں جنرل ساحر شمشاد کی ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کیمل کادیوگلو سے ملاقات ہوئی۔ 

جنرل ساحر شمشاد نے ترک دفاعی پیداوار سے متعلق سرکاری ایجنسی کے صدر سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر عسکری قیادت نے دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کو بڑھانے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قومی خبریں سے مزید