• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ غزہ کے جرائم میں شرکت ختم کرے، ملالہ کا خط

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے علاوہ کئی اداکاروں، کھلاڑیوں اور ڈاکٹروں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے جرائم میں شرکت ختم کرے۔ 

اس خط پر ملالہ یوسف زئی کے علاوہ برطانیہ کی مشہور اداکارہ جوڈی ڈینچ نے بھی دستخط کیے ہیں جو جیمز بونڈ فلموں میں M کا کردار ادا کرنے کے لیے معروف ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ جب تک برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی نہیں روکی جائے گی، غزہ تک انسانی امداد کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکتی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی جاری ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 67 فلسطینی شہید اور 221 زخمی ہوئے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید