مری کی گھوڑا گلی کے بروری کے جنگلات میں لگی آگ پر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سنیوء اور نند کوٹ جنگلات کے درختوں میں آگ لگی ہوئی ہے، تیز ہواؤں کے باعث آگ بار بار بھڑک رہی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ پاک فوج اور ریسکیو راولپنڈی کی اضافی نفری آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مری، محکمۂ جنگلات اور ریسکیو مری کے اہلکار بھی آپریشن میں شریک ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، بعض مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن مکمل آگ پر کنٹرول کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔