• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ٹرسٹ امریکہ کے زیر اہتمام فلسطینیوں کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب

واشنگٹن(پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ امریکہ کے زیر اہتمام رٹزتھیٹر نیو جرسی میں فلسطین کے مسلمانوں کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے اس موقع پر فلسطینی مسلمانوں کے علاج معالجہ کیلئے غزہ اور ویسٹ بنک میں پانچ ہسپتال تعمیر کرنے کے تاریخی منصوبے کا اعلان کیا۔ ریڈ کریسنٹ مصر کے تعاون سے فیلڈ ہسپتال تل الہوی، نابلس، خان یونس، ویسٹ بنک میں اردن سرجیکل سٹیشن، رام اللہ اور اردن سرجیکل سٹیشن جنین میں تعمیر کئے جائیں گے فنڈ ریزنگ تقریب کی صدارت چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد نے کی۔ مہمان خصوصی بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی سکالر، قاری اور کویت کے خطیب شیخ مشاری الراشد العفاسی تھے، تقریب میں ڈائریکٹر المصطفیٰ امریکہ عثمان خان نوری،نیویارک کے مذہبی سکالر ڈاکٹر شہباز احمد چشتی، احمد فراز، توقیر خان، محمد مصعب، فروہ فاطمہ، ظہیر گھاس والا، ڈاکٹر انعام الحق، انجینئر انوارالحق سمیت امریکہ، کینیڈا، عرب، افریقہ، انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ازبکستان اور دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور المصطفیٰ کو دل کھول کر مالی عطیات دیئے۔ اس موقع پر شیخ مشاری نے قران مجید کی قرأت اور نشید پیش کی۔ اس موقع پر پورا ہال نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونجتا رہا۔ عبدالرزاق ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ غزہ متاثرین کی امداد کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہے، انہوں نے بتایا کہ المصطفیٰ ریڈ کریسنٹ مصر، ریڈ کریسنٹ فلسطین، اردن کے شاہی خاندان کی چیرٹی الہاشمی ٹرسٹ اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔
یورپ سے سے مزید