• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈزمیں کینسر فنڈنگ کیلئے چیرٹی کے تحت آج رننگ مقابلہ ہوگا

لیڈز( زاہدانور مرزا) کینسر کے لیے کام کرنے والی چیرٹی کے زیر اہتمام 10K رننگ مقابلہ آج( اتوار ) ہوگا رننگ کا مقصد کینسر کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے۔ لوکل میڈیا کے مطابق لیڈز میں سالانہ 10Kرننگ مقابلہ کل ہوگا جس میں ہزاروں افراد کے حصہ لیں گے واضح رہے جین ٹاملنسن نے 2006میں اس کا اغاز کیا تھا جنہوں نے اپنی زندگی کے دوران چیر ٹی کے لیے 1.8£ ملین پاؤنڈ جمع کیے جب وہ ٹرمینل کینسر سے لڑ رہی تھیں۔ 2006سے آج تک خیراتی اداروں کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔10K رنرز کا آغاز یونیورسٹی آف لیڈز کی پارکنسن بلڈنگ سے ہوگا ہے،جو مختلف راستوں کے چکر لگاتا ہوا واپس لیڈز یونیورسٹی پر اختتام پذیر ہوگا ، جس میں ہزاروں رنرز ٹیموں میں یا انفرادی طور پر چیلنج کا مقابلہ کریں گی۔
یورپ سے سے مزید