• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدین واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوات کے علاقے مدین میں ایک شخص کو مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے، ایس پی انویسٹی گیشن  کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اپر سوات، ڈی ایس پی مدین، سی ٹی ڈی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے ارکان کیس کی ہر زاویہ سے تفتیش کریں گے۔

واضح رہے کہ 20 جون کو مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بناکر اسے جلا ڈالا تھا۔

قومی خبریں سے مزید