• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی افراد کی میتیں پاکستان بھجوانے کیلئے پاک تدفین کمیٹی کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

ویانا (اکرم باجوہ) دیار غیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش سب سےبڑا مسئلہ اپنے پیاروں کی میت پاکستان بھیجنے کا ہے جس کیلئے کئی دنوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور دیار غیر میں مرحومین کے لواحقین غم کے مسائل سے گزر رہے ہوتے ہیں اور پاکستان میں مرحومین کے لواحقین بھی میت کے انتظار میں غم سے نڈھال اور کرب اور انتظار جیسی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں ۔اوورسیز پاکستانیوں کی میت کو جلد پاکستان بھیجنے اور بہتر انتظامات کرنے کے حوالے سے حاجی ملک محمد امین اعوان کی زیر صدارت پاک تدفین کمیٹی کی سالانہ مشاورتی میٹنگ کا انعقاد اعوان آشیانہ میں ہوا جس میں پاک تدفین کمیٹی کے مختلف ممبران نے شرکت کی ۔سالانہ مشاورتی میٹنگ کا آغاز حافظ محمد گلزار احمد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ سال 2023میں جو پاکستانی فوت ہوئے تھے اور میتیں پاکستان بھیجی گئی تھیں ان کے لواحقین نے پاک تدفین کمیٹی کے ممبران کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پاک تدفین کمیٹی کے سربراہ حاجی ملک محمد امین اعوان نے پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کا سالانہ مشاورتی میٹنگ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک تدفین کمیٹی کے ممبران کی تعداد 385 ہوچکی ہے اور مذید پاکستانی پاک تدفین کمیٹی میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے رابطوں میں ہیں، مشاورتی میٹنگ میں آئندہ کیلئے مذید مشاورت کے بعد کئی فیصلے کئے گئے میٹنگ میں سال 2023اور 2024میں پاکستان بھیجی گئی میتوں کی تفصیلات بھی دکھائی گئی۔میٹنگ کے آخر میں نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ عبد الحفیظ الازہری نے کہا کہ پاک تدفین کمیٹی میں جو ممبران کام کررہے ہیں یہ کام آخرت میں ہم سب کے لیے بہتر ثابت ہو گا ، یہ کارخیر کا کام ہے ۔انہوں نے آخر میں دعائیہ کلمات میں شرکاء کے لواحقین کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی اور مغفرت کیلئےدعاکی ۔
یورپ سے سے مزید