• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانور ……

اس عید پر میں پچاس لاکھ کا بیل لایا۔

محلے میں دھوم مچ گئی۔

سچ بات یہ ہے کہ

ہم مہنگا جانور نہ کاٹیں تو برادری میں ناک کٹ جاتی ہے۔

ڈوڈو آیا تو اس نے بیل کا اچھی طرح معائنہ کیا۔

بہت تگڑا جانور لائے ہو۔

اتنے بہت سے گوشت کا کیا کرو گے؟

اس نے ٹیڑھا سوال پوچھا۔

خود ایک بوٹی نہیں رکھوں گا۔

سب غریبوں میں تقسیم کر دوں گا۔

میں نے اترا کے جواب دیا۔

منہ پھٹ ڈوڈو نے کہا،

ثواب لاکھ سوا لاکھ کے گوشت ہی کا ملے گا،

انچاس لاکھ کے دکھاوے کا نہیں۔

تازہ ترین