• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مباحثے سے ڈیموکریٹس بحران سے دوچار، کیا ’کملا‘ بائیڈن کی جگہ لے سکتی ہیں؟

کراچی( رفیق مانگٹ) امریکیوں کو صدر جو بائیڈن کی عمر اور صحت کے حوالے سے خدشات تھے تاہم ٹرمپ کے ساتھ مباحثے نے ان خدشات کومزید تقویت دی ہےاور ڈیموکریٹس کو بحران سے دوچار کردیاہے۔

بائیڈن اسٹیج پر غصے سے بھرے اور اکھڑے اکھڑے نظر آئے او ر اس سے موجودہ صدر کی عمر اور دماغی تندرستی سے متعلق خدشات دور نہیں ہو رہے ۔ بعض اوقات الفاظ بھول جاتےتھے اور ڈیموکریٹ ذرائع کے مطابق وہ گھبرائے ہوئے تھے۔ 

صدر بائیڈن نے اصرار کیا کہ وہ الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ڈیموکریٹک بیلٹ میں سب سے بڑ ا سوال یہ ہے کہ جو بائیڈن کی جگہ کون لے گا؟ نائب امریکی صدر کملا ہیرسن بائیڈن کا واحد ممکنہ متبادل ہیں،سکریٹری برائے ٹرانسپورٹ پیٹ بٹگیگ اور مشی گن کی گورنرگریچین وائٹمر بھی متبادل آسکتے ہیں۔ 

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم اور میری لیند کے گورنر ویس مور بھی صدارتی امیدوار ہوسکتے ہیںڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی 19 سے 22 اگست تک کنونشن منعقد کرنے والی ہے -

 ہزاروں مندوبین، منتخب عہدیدار، یونین لیڈر، کارکن، پارٹی کے بڑے بڑے، لابیسٹ اور دیگر شکاگو میں چار روزہ کنونشن کے لیے آئیںگے جہاں بائیڈن (یا کوئی اور) باضابطہ طور پر نامزد کیا جائے گا۔

صدر (یا اس کا متبادل) اس کے بعد نامزدگی کو قبول کریں گے اور کنونشن کی آخری رات کو کلیدی تقریر کریں گے۔اس نامزدگی کے عمل کا نتیجہ پہلے ہی بائیڈن کا ہے، جب تک کہ وہ اس سے انکار نہ کرے۔ بائیڈن دوڑ میں رہنے اور ستمبر میں ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی دوسری بحث میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید