وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم کے پاپا کی بات ہوگی تو ٹیریان کے پاپا کی بھی بات ہوگی۔
پنجاب میں بجٹ اجلاس کے بعد عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بہت ہوگیا، بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے لائن کراس کی، ہماری لیڈر شپ کو گالیاں دیں، اپوزیشن کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران جو کچھ ہوا قابل افسوس ہے، اپوزیشن کو اب ان کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔