ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور ہو گیا، گرم اور مرطوب موسمی حالات میں آج شام سے کمی کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، کل سے شہر میں درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے جبکہ اتوار اور پیر کو پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
جامشورو، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں ہے۔
ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔