• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے جذبۂ ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ــــ فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ــــ فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عیدِ قرباں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جذبۂ ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عید پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل رکھیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی، محبت اور رواداری کا درس دیتی ہے اس لیے ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی پارلیمان کی اولین ترجیح ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ حج اور عید الاضحیٰ کے اجتماعات سے ہمیں حسن سلوک، بھائی چارے اور رواداری کا درس ملتا ہے۔

اُنہوں نے امتِ مسلمہ کی یکجہتی اور اتحاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور جارحیت قابلِ مذمت ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ظلم اور زیادتیوں کے مناظر نہ پہلے کسی نے دیکھے ہیں اور نہ ہی رہتی دنیا تک اس کی کوئی مثال ملے گی، کشمیری عوام کو بھی قابض بھارتی فوج کی جانب سے بدترین مظالم کا سامنا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام عالم کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید