• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں صفائی سے متعلق آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبے میں صفائی ستھرائی سے متعلق آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صفائی ستھرائی کاموں کی نگرانی کی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں صفائی ستھرائی سے متعلق آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے میونسپل سمیت تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید