لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا، آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے نے دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ نوجوان قائدِاعظمؒ کے نظریات کو اپنائیں، جمہوریت کے استحکام اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے 27 دسمبر کو یومِ بینظیر قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملزمان سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فون، 10ہزار سے زائد موبائل سمز اور 6 غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بھی برآمد ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی اقلیتی شہری کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔
اعلامیے کے مطابق کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جس طرح بھارت سے جنگ جیتی ہے اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لیں گے۔ معرکہ معیشت کے لیے ہم تیار ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔
صوبائی اسمبلی صوبے کی بہتری کے لیے کوئی بھی قانون سازی کرسکتی ہے: عظمیٰ بخاری
پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے: امریکی جریدہ
ضیا لنجار نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وفاق سے رابطہ کیا ہے۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار کے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
صدر آصف زرداری عراق کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، روانگی سے قبل صدر پاکستان نے کربلا میں روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کے لئے 140 میٹر سرنگ بنائی تھی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس، کراچی کے لیے بولان میل اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس معطل کردی گئیں۔