• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب ن لیگ کی حکومت آتی ہے تو دوسرے صوبے اسکی نقل کرتے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو دوسرے صوبے اس کی نقل کرتے ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے اور پنجاب کو ہمیشہ فالو کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اعلان کرکے بات کو بھولتی نہیں، فالو اپ بھی لیتی ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں 100 مقامات پر فری وائی فائی فراہم کیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لوگ ابھی بھی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔گزارش ہے گرڈ اسٹیشن پر جانے کے بجائے جو لوگ پیسے نہیں دیتے ان کے پاس جائیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت جو ٹریننگ ہوئی تھی 2014 کے دھرنے میں، یہ اس کا پارٹ ٹو ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں بھی ترقی ہو، بدقسمتی سے ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ موجود نہیں۔

قومی خبریں سے مزید