• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان پر دوحہ مذاکرات میں پاکستان کا شرکت کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے تحت افغانستان پر ہونے والے دوحہ مذاکرات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان رواں ہفتے قطر میں افغانستان پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

احمد نسیم وڑائچ وزارتِ خارجہ میں اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مغربی ایشیاء ہیں۔

آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ کی قیادت میں پاکستانی وفد آئندہ چند روز میں دوحہ جائے گا۔

اقوامِ متحدہ کی میزبانی میں تیسرے 2 روزہ دوحہ مذاکرات 30 جون سے ہوں گے۔

مذکرات میں افغان طالبان حکومت باقاعدہ شرکت کریگی

رواں برس تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغان عبوری حکومت باقاعدہ شرکت کرے گی۔

طالبان حکومت نے گزشتہ مذاکرات کا بائیکاٹ کیا تھا

افغان طالبان عبوری حکومت نے دوسرے دوحہ مذاکرات میں افغان خواتین و سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت پر بائیکاٹ کیا تھا۔

پہلی مرتبہ دنیا بھر کے افغانستان پر خصوصی نمائندے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کے سامنے بیٹھیں گے۔

اقوامِ متحدہ دوحہ مذاکرات سے قبل افغانستان کے اندر اور باہر کے افغان سول سوسائٹی کے نمائندوں سے مشاورت کر رہا ہے۔

افغان عبوری حکومت تسلیم کرنے پر پیشرفت خارج از امکان

تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کی افغانستان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے پر پیش رفت خارج از امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید